Home / UrduNews / اللہ پاک کا عذاب، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

اللہ پاک کا عذاب، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 یکارڈ کی گئی

خیبر پختونخواہ کے معرو ف سیاحتی شہر سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 یکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ تھا.
زلزلے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے خیال رہے کہ گزشتہ ماہ خضدار سمیت صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے تھے.
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اورگہرائی 20 کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز خضدار سے 90 کلومیٹر دور تھا یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھی صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے. محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز بیلہ سے 12 کلو میٹر دور تھا جب کہ اس کی زلزلےکی شدت 4.3 اور گہرائی 12 کلومیٹر تھی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں دو ہفتے قبل بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے تھے.


Check Also

پی ڈی ایم کا بڑا اعلان حکومت گرانے کیلۓ میدان ميں آ گئ

پی ڈی ایم نے حکومت گرنے کے بعد اگلے وزیراعظم کا انتخاب کر لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Solve : *
10 ⁄ 5 =