1 - 1Share
شاہد آفریدی ذاتی وجوہات کی بنا پر لنکا پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر پاکستان روانہ
ذاتی ایمرجنسی کی وجہ سے گھر واپس جانا پڑ رہا ہے، صورتحال سنبھالنے کے فورا بعد میں واپس آؤںگا: کپتان گال گلیڈی ایٹرز

آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی ذاتی معاملات کی وجہ سے لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) کو آدھے راستے سے چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ شاہد آفریدی جو لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے تھے ، نے اپنے مداحوں کے ساتھ ایونٹ کو آدھے راستے میں چھوڑنے کی وجہ ٹویٹر پر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’’بدقسمتی سے ذاتی ایمرجنسی کی وجہ سے مجھے گھر واپس جانا پڑ رہا ہے، صورت حال سنبھالنے کے فورا بعد میں لنکا پریمیر لیگ میں اپنی ٹیم میں شامل ہونے کے لئے واپس آؤں گا۔
یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے 20 گیندوں پر نصف سنچری کی بدولت لنکا پریمیئر لیگ میں دھواں دھار اینٹری کی تھی ، انہوں نے تین میچوں میں 23.33 کی اوسط سے 70 رنز بنائے ہیں جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے۔ گال گلیڈی ایٹرز ٹورنامنٹ میں تین میچز کھیلنے کے باوجود ابھی تک ایک کامیابی بھی حاصل نہیں کرسکی اور پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔
- 1Share