Home / UrduNews / بابراعظم کا شاندار کارنامہ، ویرات کوہلی کیلۓ پرشان کن صورت حال

بابراعظم کا شاندار کارنامہ، ویرات کوہلی کیلۓ پرشان کن صورت حال

Share to someone
  •  
  •  
  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares


بابراعظم نے پہلی کوشش میں وہ اعزاز حاصل کرلیا جو ویرات کوہلی 13 کوششوں میں بھی نہیں کرپائے

 قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے وہ کارنامہ سر انجام دیدیا جو بھارتی کپتان ویرات کوہلی کئی کوششوں میں بھی نہیں کرپائے ہیں۔ پی ایس ایل 5 میں گزشتہ روز کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جانیوالا فائنل بابراعظم کے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر کا پہلا فائنل تھا جس میں انہوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر کراچی کنگز کو چیمپئن بنوانے میں اہم ترین کردار کیا۔
یاد رہے کہ ویرات کوہلی اب تک آئی پی ایل کے 13 سیزن کھیل چکے ہیں جس میں 8 سیزنز میں انہوں نے رائل چیلنجرز بنگلور کی کپتانی کی ، کوہلی کی 8 سالہ قیادت کے دور میں بنگلور صرف 3 مرتبہ پلے آف مرحلے میں پہنچ سکا اور گزشتہ 3 سیزن میں پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے گزارا کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل فائیو کے فائنل میں لاہوری بابراعظم نے کراچی کنگز کو پی ایس ایل چیمپئن بنا دیا۔
پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کے بڑے معرکے میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 134 رنز بنائے جسکے جواب میں کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور بابراعظم نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا ، شرجیل تیسرے اوور میں 13 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے، 49 کے مجموعی سکور پر ایلکس ہیلز بھی 11 رنز بنا کر دلبر حسین کا شکار بنے، چیڈوک والٹن اور بابراعظم کے درمیان 50 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی۔
بابراعظم نے 39 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جس میں 6 چوکے شامل تھے ، والٹن نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ افتخار احمد صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، بابراعظم نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف، دلبر حسین نے 2،2 اور سمت پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، فخرزمان اور تمیم اقبال بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے اور محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاور پلے میں 37 رنز اور 10 اوورز میں 68 رنز بنائے۔
اننگز کے 11ویں اوور میں عمید آصف نے دونوں اوپننگ بلے بازوں کی اننگز کا خاتمہ کیا، تمیم اقبال کی اننگز کا خاتمہ ہوا وہ 38 گیندوں پر 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور فخرزمان نے 24 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز کے سب سے اہم بلے باز محمد حفیظ بڑے معرکے میں ناکام ثابت ہوئے اور صرف 2 رنز بنانے کے بعد عماد وسیم کے ہاتھوں پویلین واپس لوٹ گئے،سمت پٹیل بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اوررنز بنا کر ارشد اقبال کا شکار بن گئے ۔
بین ڈنک بھی ان کے پیچھے پیچھے 11 رنز بنا کر پویلین جاپہنچے۔ دونوں کھلاڑیوں کو ارشد اقبال نے پویلین بھیجا۔ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر بھی ناکام ثابت ہوئے اور صرف 14 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ محمد فیضان نے کھاتہ کھولنے کی بھی زحمت نہ کی۔ شاہین آفریدی 12 اور ڈیوڈ ویسا 14 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال، عمید آصف، وقاص مقصود نے 2،2 اور عماد وسیم نے 1 وکٹ حاصل کی۔

  • 3
    Shares

About Adnan Ahmad

Check Also

اللہ پاک کا عذاب، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 یکارڈ کی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *