ایک تازہ تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ مالی وسائل کی کمی اور خاص طور پر تنخواہ میں کمی کے انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
تنخواہ میں کمی کے باعث انسان ٹینشن کا شکار ہوتا ہے، سگریٹ زیادہ پینے لگتا ہے جبکہ افسردگی طاری رہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ دل کے امراض کا شکار ہوجاتا ہے۔
تنخواہ کی کمی اور دل کے امراض کے لاحق ہونے کے اسباب کا جائزہ لیا گیا تومعلوم ہوا کہ تنخواہ کم ہونے پر آدمی غیر صحت بخش غذا استعمال کرنے پر مجبور ہوتا ہے۔
آمدن کم ہونے سے مختلف قسم کی بیماریوں کے لاحق ہونے کا خطرہ 20 فیصد زیادہ ہو جاتا ہے۔ فوٹو انسپلیش
اس کے برعکس تنخواہ میں اضافے سے آدمی دل کے مختلف امراض سے بچ سکتا ہے۔ دوسرے لوگوں کی نسبت وہ دماغی حملوں سے 14 فیصد زیادہ محفوظ رہتا ہے۔
دوسرے لوگوں کی نسبت ایسے شخص کا مختلف قسم کی بیماریوں کے لاحق ہونے کا خطرہ 20 فیصد زیادہ ہو جاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق تنخواہ کم ہونے سے انسان ذہنی مسائل کا شکار ہونے کے باعث دل کے مختلف امراض میں مبتلا ہوسکتا ہے۔
انسان ٹینشن کا شکار ہو کر سگریٹ پینے لگتا ہے جس سے اسے بیماریاں لاحق ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
کورونا وائرس کے بحران کے بعد دنیا کی بہت سی کمپنیوں نے اپنے ملازمین کی تنخواہ کم کردی ہیں جس کے باعث معاشرے میں ڈپریشن کا خدشہ زیادہ ہو گیا تھا۔