Home / UrduNews / حکومت کی جانب سے مہنگای کا جن بوتل میں بند کرنے کا اچھا اقدام

حکومت کی جانب سے مہنگای کا جن بوتل میں بند کرنے کا اچھا اقدام

Share to someone
  •  
  •  
  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares


مسلسل دوسرے ہفتے قیمتوں میں کمی ، وزیراعظم مہنگائی کو مزید کم کرنے کیلئے پرعزم

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے اعشاریے مسلسل دوسرے ہفتے قیمتوں میں کمی دکھارہے ہیں ، یہ اعشاریے برصغیر کے دیگر ممالک کی صورتحال کے برعکس ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے لکھا کہ انشااللہ ہم افراط زر کو مزید قابو میں رکھیں گے کیوں کہ برصغیر کے دیگر حصوں کی صورتحال کے برعکس ہمارا سینسیٹیو پرائس انڈیکس (SPI) مسلسل دوسرے ہفتے قیمتوں میں کمی کی خبر دے رہا ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان برصغیر میں تمام ممالک سے تیزی سے معاشی ترقی کرنے والا ملک بن گیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وباء کے باجود پاکستان معاشی ترقی کررہا ہے، ستمبر میں بڑے پیمانے مینوفیکچرزمیں 7.7 فیصد گروتھ ہوئی ہے۔
انہوں نے ٹویٹر پر ایک خبر شیئر کی اور کہا کہ پاکستان برصغیر کے دیگر ممالک کی نسبت تیزی کے ساتھ معاشی بحالی کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان کورونا وباء کے باجود پاکستان معاشی ترقی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعتی توانائی پیکج سے صنعتوں کی صلاحیت اور پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا۔ ستمبر میں بڑے پیمانے مینوفیکچرزمیں 7.7 فیصد متاثر کن اضافہ ہوا۔ ہمارا توانائی کا پیکیج صلاحیت میں وسعت اور پیداوار میں اضافے کا وسیلہ بنے گا۔

  • 3
    Shares

About Adnan Ahmad

Check Also

اللہ پاک کا عذاب، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 یکارڈ کی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *