Home / UrduNews / International news / دوبئ ،شارجۂ اورابوظہی جانےوالے ہوجاۓہوشيار

دوبئ ،شارجۂ اورابوظہی جانےوالے ہوجاۓہوشيار

Share to someone
  •  
  •  
  • 1
  •  
  •  
  •  
  •  
    1
    Share

ابوظبی نے پاکستان سمیت تمام ممالک کے مسافروں کے لیے اہم اعلان کر دیا

پی سی آر رپورٹ حاصل کرنے کے بعد 48 گھنٹوں میں سفر کرنا ہو گا، 4 روز سے زیادہ قیام پر بھی پی سی آر ٹیسٹ ہو گا

ابوظبی واپس جانے والے پاکستانی مسافر ہوشیار ہو جائیں۔ ابوظبی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 8 نومبر 2020ء (اتوار) سے ابوظبی آنے والوں کے لیے نئی شرائط لاگو کی جا رہی ہیں۔ ابوظبی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ جو افراددیگر ممالک سے ابوظبی واپس آرہے ہیں ، انہیں اپنے ملک کی لیبارٹری سے کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ حاصل کرنے کے بعد 48 گھنٹوں میں ابوظبی کا سفر کرنا ہوگا۔


اگر یہ مُدت گزر جاتی ہے تو پھر نئے سرے سے ٹیسٹ کروا کے 48 گھنٹوں کے اندر سفر کرنا پڑے گا۔ابوظبی پہنچنے والے تمام مسافروں کا پہلے روز پی سی آر یا DPI ٹیسٹ لیا جائے گا۔ کرائسز مینجمنٹ کمیٹی نے مزید اطلاع دی ہے کہ وہ تمام مسافر جو ابوظبی آنے کے بعد 4 روز سے زیادہ عرصہ یہاں ٹھہریں گے، انہیں پہنچنے کے بعد چوتھے روز PCR ٹیسٹ کروانا لازمی ہو گا-
جبکہ جو مسافر آٹھ روز یا اس سے زیادہ عرصہ ابوظبی میں قیام کریں گے، انہیں چوتھے روز بھی پی سی آر ٹیسٹ کروانا پڑے گا اور پھر آٹھویں روز بھی یہ ٹیسٹ کروانا لازمی ہو گا۔ ابوظبی میں داخلے کا دن پہلا دن شمار ہو گا۔ کورونا ٹیسٹ سے متعلق ان نئی سفری شرائط کا اطلاق اماراتی شہریوں ، ابوظبی اور دیگر اماراتی ریاستوں کے ویزہ ہولڈرز پر بھی ہو گا۔
کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ جو افراد ابوظبی واپسی کے بعد چوتھے اور آٹھویں دن پی سی آر ٹیسٹ کی شرط پوری نہیں کریں گے، ان پر بھاری جرمانہ عائد ہو گا۔ تاہم کورونا کی ویکسین لگوانے والوں پر ان سفری شرائط کا اطلاق نہیں ہو گا اور نہ ہی انہیں چوتھے اورآٹھویں روز پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔



  • 1
    Share

About Adnan Ahmad

Check Also

اللہ پاک کا عذاب، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 یکارڈ کی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *