Home / UrduNews / International news / ملاحظہ ! آج کی سے بڑی خبر، پاکستان کا بھارت کے منہ پر تماچا

ملاحظہ ! آج کی سے بڑی خبر، پاکستان کا بھارت کے منہ پر تماچا

Share to someone
  •  
  •  
  • 1
  •  
  •  
  •  
  •  
    1
    Share

پاکستان نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری کو پیش کردیئے

منیراکرم نے انتونیو گوتریس کوپاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے بارے میں بریف کیا.

پاکستان کی جانب سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوتوں پر مشتمل ڈوزیئر اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پیش کردیا گیا ہے. ریڈیو پاکستان کے مطابق نیویارک میں قائم اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے بارے میں بریف کیا.
منیر اکرم نے اقوامِ متحدہ کے سربراہ کو پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی میں بھارت کے ملوث ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا اور اسے نوٹ کرنے کا مطالبہ کیا بعدازاں ایک ورچوئل نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت، پاکستان اور خطے میں دہشت گردی اسپانسر کررہا ہے اور پاکستانی معیشت کو مفلوج کرنا چاہتا ہے.
انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ٹیم بھی پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کی تحقیقات کررہی ہے جو اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے. منیر اکرم نے کہا کہ بھارتی دہشت گردی سے متعلق پاکستانی ڈوزیئر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے حوالے بھی کیا جائے گا انہوں نے کا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی میں ملوث ہے اور پاکستان ہر قسم کی بھارتی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے.
پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو سبوتاژکرنے میں بھی ملوث ہے جو پاکستان کی ترقی میں اہم کردار کا حامل ہے دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو میں منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کے پاس اپنے دفاع کے لیے کچھ نہیں، ہمارے ڈوزیئر میں ثبوت پیش کیے گئے ہیں جنہیں مسترد نہیں کیا جاسکتا. پاکستانی مندوب کا مزید کہنا کہ بھارت کےالزامات بہت کمزور ہیں اور نہ ہی اس کے ثبوت ہیں، ہمارے خطے میں کافی عرصے سے صورتحال غیر مستحکم ہے اور بھارت کے 5 اگست کے اقدام کے بعد سے سکیورٹی صورتحال مزید نازک ہوگئی ہے.
ان کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے اراکین کو اس کا اندازہ ہے منیر اکرم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں مسئلہ کشمیر اور بھارتی دہشت گردی کے مسئلے کا پرامن حل نکلے، سلامتی کونسل میں گزشتہ سال 3 مرتبہ مسئلہ کشمیرپر بحث ہوئی، عالمی برادری چاہتی ہے کہ دونوں اطراف سے تحمل کا مظاہرہ کیا جائے. انہوں نے کہا کہ ہماری ہمیشہ ایک ذمہ دارانہ پالیسی رہی ہے، اقوام متحدہ میں ایکشن لینے کا اختیار صرف سلامتی کونسل کو حاصل ہے اور اس کے لیے سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل اراکین میں اتفاق رائے ہونا ضروری ہے.

  • 1
    Share

About Adnan Ahmad

Check Also

پی ڈی ایم کا بڑا اعلان حکومت گرانے کیلۓ میدان ميں آ گئ

پی ڈی ایم نے حکومت گرنے کے بعد اگلے وزیراعظم کا انتخاب کر لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *