Home / UrduNews / میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں۔

میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں۔

Share to someone
  •  
  •  
  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئی ہیں ، ان کی عمر 90 سال تھی اور وہ طویل عرصے علیل تھیں ۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے تصدیق کی ہے کہ ان کی دادی انتقال کر گئی ہیں، آج صبح وہ نماز کے لیے اُٹھیں تو ان کی طبیعت خراب ہوئی، جس پر انہیں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ اسی بیماری کے باعث انتقال کر گئیں ۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز نے بھی دادی کے انتقال کی تصدیق کی ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن میں ادا کی جائے گی جس کے بعد ان کی میت کو لاہور لایا جائے گا، لاہور میں دوسری مرتبہ نماز جنازہ پڑھنے کے بعد ان کو جاتی عمرہ میں ان کے شوہر میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا
اس حوالے سے سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ نواز عطاء اللہ تارڑ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ بیگم شمیم اختر فروری میں لندن گئیں تھی، جس کے بعد سے اب تک وہ وہیں مقیم تھیں ۔ وہ لندن میں اپنے بیٹے میاں نواز شریف اور پوتے حسین نواز کے ساتھ رہائش پذیر تھیں ۔ اس وقت ان کے بڑے بیٹے نواز شریف ان کے پاس موجود تھے، جبکہ ان کے چھوٹے بیٹے میاں شہباز شریف لاہور کی جیل میں موجود ہیں ۔ ذرائع کے مطابق جیل میں حمزہ شہباز اور میاں شہباز شریف کو بیگم شمیم اختر کی وفات کی خبر دے دی گئی ہے ۔

  • 3
    Shares

About Adnan Ahmad

Check Also

،مولانا فضل الرحمان کی دبنگ انٹری حکومت کے سر پر خطرے کے بادل

عمران خان کو گھر نہ بھیجنے کی صورت میں فضل الرحمان نے بڑی دھمکی دے دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *