Home / UrduNews / ن لیگی خاندان مزید پرشانی کی دلدل ميں

ن لیگی خاندان مزید پرشانی کی دلدل ميں

Share to someone
  •  
  •  
  • 1
  •  
  •  
  •  
  •  
    1
    Share

منی لانڈرنگ ریفرنس ، شہباز شریف کیخلاف ایک اور وعدہ معاف گواہ نے بیان دیدیا

شہباز شریف خاندان کے لیے 24 لاکھ 30 ہزار 145 امریکی ڈالرز کی ٹی ٹیز لگوائی گئیں ، برطایہ سے پاکستان منگوائی جانے والی اس تمام رقم کی ٹی ٹیز شہباز شریف کے بیٹوں حمزہ شہباز ، سلمان شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے اکاؤنٹس میں لگوائی جاتی رہیں ، ملزم شاہد رفیق کا بیان منظر عام پر آگیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف دائر منی لانڈرنگ ریفرنس میں ایک اور وعدہ معاف گواہ نے اہنا بیان ریکارڈ کروادیا ، ملزم شاہد رفیق کی طرف سے منی لانڈرنگ کا اعتراف بھی کرلیا گیا ، سچائی بیان کرنے پر معافی کی بھی استدعا کردی۔ تفصیلات کے مطابق ملزم شاہد رفیق نے اپنے بیان میں بتایا کہ شہباز شریف خاندان کے لیے 24 لاکھ 30 ہزار 145 امریکی ڈالرز کی ٹی ٹیز لگوائی گئیں ، برطایہ سے پاکستان منگوائی جانے والی اس تمام رقم کی ٹی ٹیز شہباز شریف کے بیٹوں حمزہ شہباز ، سلمان شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے اکاؤنٹس میں لگوائی جاتی رہیں۔
وعدہ معاف گواہ کے مطابق پاکستان میں رقم قاسم قیوم ، مختار احمد اور محمد رفیق کی طرف سے فراہم کی جاتی تھیں ، جس کے بدلے میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور اس کا سٹاف انہیں کمیشن بھی دیتا تھا جو ماڈل ٹاؤن سے وصول کیا جاتا تھا ، اس کے ساتھ ساتھ ایک آفتاب احمد نامی شخص کی طرف سے برطانیہ سے ایک نجی بینک کی سرکلر روڈ پر واقع برانچ میں حمزہ شہباز ، سلمان شہباز اور رابعہ عمران کے اکاؤنٹس میں پیسے بھیجے جاتے تھے۔

اس سے قبل شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں وعدہ معاف گواہ یاسرمشتاق کا بیان بھی منظر عام پر آیا ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے خاندان کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کیس کے وعدہ معاف گواہ کی طرف سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ 2014 میں شریف خاندان کے سی ایف او محمد عثمان نے ان سے رابطہ کیا ، مسلم لیگ ن کے صدر کے صاحبزادے سلمان شہباز کے 60 کروڑ وائٹ کرانے کے لیے ہم سے رابطہ کیا گیا، ہماری طرف سے سی ایف او کو بتایا گیا کہ یہ رقم وائٹ کرنا ہمارے بس کی بات نہیں ، جس پر سی ایف او نے بتایا کہ ٹی ٹیزکیلئے مشتاق اینڈ کمپنی کا اکاؤنٹ استعمال کریں گے ، ہم نے پرانے کاروباری تعلقات ہونے کے باعث اپنی کمپنی کا اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ، کیوں کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا بیٹا ہونے کے باعث ہمارے لیے سلمان شہباز کو انکار کرنا ناممکن تھا۔

  • 1
    Share

About Adnan Ahmad

Check Also

اللہ پاک کا عذاب، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 یکارڈ کی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *