Home / UrduNews / پاکستان میں حالات تشویش ناک دوبارہ لاک ڈاؤن

پاکستان میں حالات تشویش ناک دوبارہ لاک ڈاؤن

Share to someone
  •  
  •  
  • 1
  •  
  •  
  •  
  •  
    1
    Share

کرونا کی دوسری لہر، اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران صرف میڈیکل ایمرجنسی ، اشیائے ضروریہ اور ادویات کی خریداری کے لیے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی، 5 سب سیکٹرز میں کل سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ سیکٹر آئی ایٹ تھری، سیکٹر آئی ایٹ فور،سیکٹر جی ٹین فور، سیکٹر نائن ون اور سیکٹر جی 6 شامل

 کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث وفاقی دارالحکومت کے 5 سب سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان ، نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اسلام آباد کے 5 سب سیکٹرز میں کل سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا جائے گا۔
اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران صرف میڈیکل ایمرجنسی ، اشیائے ضروریہ اور ادویات کی خریداری کے لیے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی، میڈیکل سٹور کھلے رہیں گے ۔ ماسک کے بغیر باہر نکلنے پر جرمانہ ہوگا ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ تھری، سیکٹر آئی ایٹ فور،سیکٹر جی ٹین فور، سیکٹر نائن ون اور سیکٹر جی 6 میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے ۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کل صبح 10 بجے سے نافذ العمل ہوگا۔ اسلام آباد کے رہائشیوں کو پیشگی اطلاع دےد ی گئی ہے ۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن غیر معینہ مدت کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 17 ہزار 804 ہوگئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 436 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 189 ہوگئی۔
اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 18 ہزار 417 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 25 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 968 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 542 ، پنجاب میں ایک لاکھ 6 ہزار 577، خیبرپختونخوا 40 ہزار 379 ، اسلام آباد میں 21 ہزار 557، بلوچستان میں 16 ہزار 055 ، آزاد کشمیر 4 ہزار 703 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 358 تعداد ہوگئی۔

  • 1
    Share

About Adnan Ahmad

Check Also

اللہ پاک کا عذاب، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 یکارڈ کی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *