Home / UrduNews / پیپلز پارٹی کا ڈبل وکٹ میچ پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا

پیپلز پارٹی کا ڈبل وکٹ میچ پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا

Share to someone
  •  
  •  
  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares


پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رہی ہے

 نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ بادی النظر میں پاکستان پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی طاقتور حلقوں کے ساتھ منسلک ہے ، اُن سے فوائد بھی حاصل کر رہی ہے لیکن اگر آج پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں نے استعفے دے کر لانگ مارچ شروع کر دیا تو حکومت کا چلنا خاصا مشکل ہو گا اور حکومت کے لیے بے شمار دشواریاں ہوں گی یہ ایک حقیقت ہے اور اس بات کو ہمیں مان لینا چاہئیے ۔
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں استعفے اور گیارہ جماعتوں کا دھرنا اور پھر مولانا فضل الرحمان کے مدرسے کے لوگوں کا دھرنے میں شامل ہونا اور جلاؤ گھیراؤ کا امکان ، یہ سب حکومت کے لیے افورڈ کرنا ممکن نہیں ہے۔
عارف حمید بھٹی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
خیال رہے کہ حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی احتجاجی تحریک کا سلسلہ جاری ہے ، پی ڈی ایم رہنما اپنے ہر بیان میں موجود وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور بارہا حکومت کو تنبیہہ کر رہے ہیں کہ اگر استعفیٰ نہ دیا گیا تو لانگ مارچ ہو گا جو ممکنہ طور پر دھرنے کی شکل اختیار کر لے۔
دوسری جانب حکومت نے پی ڈی ایم رہنماؤں کے ان بیانات اور لانگ مارچ کے اعلان کو محض دھمکی قرار دیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت قومی مفادات کے لیے مذاکرات کرسکتی ہے لیکن اپوزیشن اپنی ذات کےلیے مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے بے نظیر بھٹو شہید کی برسی پر مگر مچھ کے آنسو بہائے، بھتیجی استعفے دیتی ہے اور چچا قومی ڈائیلاگ کی بات کرتا ہے۔

  • 4
    Shares

About Adnan Ahmad

Check Also

پی ڈی ایم کا بڑا اعلان حکومت گرانے کیلۓ میدان ميں آ گئ

پی ڈی ایم نے حکومت گرنے کے بعد اگلے وزیراعظم کا انتخاب کر لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *