Home / UrduNews / کرونا کے وار سکول پھرسے بند

کرونا کے وار سکول پھرسے بند

Share to someone
  •  
  •  
  • 2
  •  
  •  
  •  
  •  
    2
    Shares

اسلام آبادمیں کورونا کیسز میں اضافہ ، مزید 5 تعلیمی ادارے سیل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے مزید 5 تعلیمی ادارے سیل کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ ون میں واقع ایک نجی اسکول میں کورونا کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس کے علاوہ اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز راول ٹاوَن میں بھی 2 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضعیم ضیاء کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی داارالحکومت کے ایف ایٹ فور میں قائم ایک نجی اسکول میں 2 کورونا کیسز سامنے آئے ، سیکٹر جی سیون ٹو میں واقع نجی اسکول میں 2 طلباء میں کورونا پایا گیا ، جب کہ اسلام آباد میں ہی قائم ایک اور نجی اسکول میں بھی کورونا کے 2 کیسز کی تصدیق کی گئی ، جس کی بناء پر ان پانچوں تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ، شہر کے 3 سیکٹرز کی 10گلیاں سیل کردی گئیں ، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ ٹو کی 25 اور 29 نمبر گلی کو سیل کردیا گیا ، جب کہ سیکٹر جی ٹین فور کی گلی نمبر 38،44،45 کے ساتھ ساتھ 46،47،48 کو بھی سیل کیا گیا ہے ، کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سیکٹر جی نائن فور کی 85 اور 89 نمبر گلی کو بھی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بروقت لاک ڈاؤن سے کرونا کیسز کے پھیلاؤ میں کمی لائی جا سکتی ہے، اسلام آباد میں ایک دن میں کورونا کے 88 کیسز رپورٹ ہوئے ، کیسز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہوگا ، عوام اور ادارے تعاون کریں تاکہ کرونا سے مکمل نجات حاصل کی جا سکے۔دوسری طرف صوبہ پنجاب میں بھی کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کردیا گیا ، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق 14 دن کے لیے ہوگا اور اس دوران مثبت کیس والے گھر کو سیل کیا جائے گا ، محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن میں شامل ہیں ، اس سلسلے میں اب تک صوبہ بھر میں 856 مقامات کو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل کردیا گیا ، کیوں کہ ان علاقوں میں 1235 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں ، جہاں 7295 افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ۔

  • 2
    Shares

About Adnan Ahmad

Check Also

غریب عوام پر مہنگای کے پہاڑ گرا دیۓ گۓ

آلو، ٹماٹر، انڈے اور مرغی سمیت 13 اشیا مہنگی ہوگئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *