Home / UrduNews / کرونا کے وار! شرح اموات میں بےتحاشہ اضافے سے عوام میں خوف

کرونا کے وار! شرح اموات میں بےتحاشہ اضافے سے عوام میں خوف

Share to someone
  •  
  •  
  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares

کورونا کی دوسری لہر میں شدت ، شرح اموات میں بھی ریکارڈ اضافہ

عالمی وباء کورونا وائرس کی دوسری لہر میں آنے والی تیزی کے باعث پاکستان میں شرح اموات میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ، ملک میں اموات کی شرح 2.02 فیصد ہوگئی ، عالمی سطح پر یہ تعداد2.32 فیصد ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا سے جاں بحق 76 فیصد افراد کی عمریں 50 سال سے زائد ہیں جب کہ جاں بحق 72 فیصد مریض دیگر بیماریوں کا بھی شکار تھے ، 91 فیصد کا افراد کا انتقال ہسپتالوں میں ہوا جہاں اس وقت بھی کورونا کے زیر علاج 58 فیصد مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان ، وفاقی وزیر عمر ایوب اور دیگر حکام شریک ہوئے ، اس دوران شرکاء کو ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقنی بنانے کیلئے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا ، جب کہ متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن سے متعلق تفصیلات بھی پیش کی گئیں ، جن سے معلوم ہوا کہ کورونا میں شدت کے باعث ملک بھر میں 5 ہزار 82 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاوَن کیا گیا ہے ، پنجاب میں ایک ہزار 459 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاوَن ہے ، جب کہ آزادکشمیر میں 6 دسمبر تک مکمل لاک ڈاوَن ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 40 اموات ہوئیں جبکہ 2839 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 25 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 98 ہزار 24 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 839 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار 35، سندھ میں ایک لاکھ 73 ہزار 14، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 190، بلوچستان میں 17 ہزار 158، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 649، اسلام آباد میں 30 ہزار 123 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 855 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 55 لاکھ 8 ہزار 810 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 302 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 41 ہزار 423 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

  • 3
    Shares

About Adnan Ahmad

Check Also

پی ڈی ایم کا بڑا اعلان حکومت گرانے کیلۓ میدان ميں آ گئ

پی ڈی ایم نے حکومت گرنے کے بعد اگلے وزیراعظم کا انتخاب کر لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *